شرائط و ضوابط

ویب سائٹ پر موجود تمام علامات اور / یا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک امارات نیوز ایجنسی (وام) کی ملکیت ہیں. قانون یا قانون سازی کے ذریعہ اجازت کے علاوہ، ان ٹریڈ مارک کا  امارات نیوز ایجنسی سے پیشگی اجازت کے بغیر استعمال ممنوع ہے۔

استعمال کے شرائط و ضوابط کے مطابق،وام کسی بھی ممنوعہ یا غیر قانونی مقاصد کے لئے اپنی ویب سائٹ کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا، اسی طرح ویب سائٹ کے ایسے استعمال جس سے اس کو کوئی نقصان پہنچایا جائے، ویب سائٹ کے کام میں خلل یا خرابی پیدا ہو، کی اجازت نہیں دیتا۔  اماراتی خبر رساں ادارہ  ویب سائٹ کے زریعہ کسی ہتک آمیز ،  غیر اخلاقی، غیر قانونی یا غیر قانون ساز مواد کی منتقلی، اسے پھیلانے، گردش اور تقسیم  کرنے کے لئے ویب سائٹ کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ،اور ایسا کرنا ممنوع ہے. ، مقامی یا بین الاقوامی کسی بھی قوانین ، دانشورانہ ملکیت کے حقوق، کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک سے منسلک کسی قانون کو توڑنے کی بھی اجازت نہیں۔

وام ویب سائٹ کے صارفین کو اس ویب سائٹ میں یا اس کے ذریعے غیر مجاز یا ناپسندیدہ ای میل بھیجنے کی اجازت نہیں ہے. اس میں اشتہاری مصنوعات، سروسز اور اشاعتیں شامل ہیں، اسی طرح   ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکول (ٹی سی پی)، انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) کے ایڈریس میں  اور کسی بھی ای میل کے پتہ میں جعلی معلومات   دینا   بھی ممنوع ہے، اس کے علاوہ اس ویب سائٹ کے ذریعہ سپیم(انٹرنیٹ سے بھیجا جانے والا غیر متعلقہ پیغام ) بھیجنے، یا اس کے پروپیگنڈے کو برقرار رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

صارفین، ویب سائٹ پر آنے والے افراد اور وزٹرز کے لئےاس ویب سائٹ کےغلط استعمال کے امکانات کی جانچ، سروے یا تشخیص کرنا ممنوع ہے، بشمول ویب سائٹ کے نیٹ ورک اور سسٹم، کسی بھی پروٹوکول یا طریقہ کار کی خلاف ورزی  بھی منع ہے۔

صارفین اور ویب سائٹ پر آنے والے افراد کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ امارات نیوز ایجنسی کے صارفین، یہ اس کی ویب سائٹ پر آنے والے افراد کوفراہم کی جانے والی معلومات میں کسی قسم کا رخنہ ڈالیں، اسی طرح ویب سائٹ کو تباہ کرنے کی کوئی بھی کوشش ممنوع ہے۔

 

 

.

.