ایمریٹس نیوز ایجنسی (وام )کا تعرف

نومبر 1976 میں، متحدہ عرب امارات نےنوزائیدہ ریاست سے متعلق خبریں اور معلومات فراہم کرنے  کے لئے   اماراتی خبر رساں ادارہ  "ایمریٹس نیوز ایجنسی" (وام ) کا قیام عمل میں لایا۔ 18 جون، 1977 کو، اپنی پیشہ وارانہ خدمات کا آغاز کرنے والی اس نیوز ایجنسی نے  ریاست کے بارے میں خبریں دنیا بھر میں بھیجنا شروع کیں ، جس میں سیاسی، اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

یہ خبریں، بیرون ممالک میں ریاست کی نمائندگی ، وسیع پیمانے پر سفارتی اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں، وفود اور نمائشوں وغیرہ کے بارے میں دی جانے والی خبروں کےعلاوہ تھیں۔  اس سلسلہ میں ایک انتہائی پیشہ ورانہ ٹیم  کئی برس کی انتھک محنت کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایک مضبوط اور درست امیج دنیا بھر میں پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اماراتی خبررساں ادارہ  میں مسلسل ارتقاء کاعمل جاری  رہا، اور نیوز ایجنسی نے  ان سالوں میں کئی اہم کامیابیوں کو اپنے نام کیا، جس کے نتیجے میں اس نے ایک ہی ذريع سے ریاست سے متعلق اہم خبریں، تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنے کی مہارت  حاصل کی۔

مختلف سماجی میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال، وام کے ارتقائی عمل میں ایک تازہ ترین پیش رفت ہے، اور یہ اس کے رابطہ کرنے کے طریقوں میں ایک قابل قدر اضافہ ہے، جس سے اس کے ویب پیج ، وام ایپ صارفین اور دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز تک خبری مواد بھیجنے کی رفتار میں اضافہ ہوا۔