• رئيس الدولة يتلقى رسالة خطية من رئيس جمهورية جزر القمر 2
  • رئيس الدولة يتلقى رسالة خطية من رئيس جمهورية جزر القمر 1

Wed 04-10-2017 18:49 PM

شیخ خلیفہ کو کوموروس کے صدر کا دوطرفہ روابط کے فروغ کے بارے میں خط موصول

ابوظہبی ،4 اکتوبر، 2017 (وام) - صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کو کوموروس کے صدر أسوماني أزالي کا خط موصول ہوا ہے جو دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں ہے۔  

 

یہ خط کوموروس کے وزیر خارجہ محمد الأمين سويف نے بدھ کو ابوظہبی میں خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر پہنچایا۔

 

شیخ عبداللہ نے کوموروس کے وزیرخارجہ  کا خیرمقدم کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کی تعریف کی. جو بتدریج فروغ پارہے ہیں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا.


http://wam.ae/en/details/1395302636439