Fri 06-10-2017 17:01 PM

متحدہ عرب امارات نے روہنگیا مسلمانوں کی سب سے زیادہ مدد کی ہے، یو این ایچ سی آر

جنیوا، 6 اکتوبر، 2017 (وام) - اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان أندريہ ماهيسيتش  نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات روہنگیا مسلمانوں کی سب سے زیادہ امداد کرنے والے ممالک میں سےایک ہے۔ جو میانمر میں پرتشدد کارروائیوں سے بچنے کے لئے اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش بھاگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر ان پناہ گزینوں کی امداد کر رہی ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس کے موقع پر یواین ایچ سی آر کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے ستمبر سے آئندہ سال فروری تک کے لئے   83.7 ملین امریکہ ڈالرز کی ضمنی امداد کی اپیل پربات کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ" یواین ایچ سی آرکی ترجیحات میں پناہ گزینوں کی حفاظت اورانہیں پناہ گاہیں فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ كوتوبالونج کے موجودہ کیمپوں میں بھیڑکو کم کرنا ہے کیونکہ 25 اگست سےشروع ہونے والے روہنگیا بحران کے بعد سے اب تک ان کیمپوں میں رہائشی باشندوں کی تعداد دوگنی ہوچکی ہے۔"

 

http://wam.ae/en/details/1395302636800