• خادم الحرمين والرئيس الروسي يبحثان العلاقات الثنائية والقضايا الاقليمية والدولية 2
  • خادم الحرمين والرئيس الروسي يبحثان العلاقات الثنائية والقضايا الاقليمية والدولية 1

Thu 05-10-2017 07:14 AM

انتہاپسند، دہشت گردی سے لڑنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے: شاہ سلمان

ماسکو، 5 اکتوبر، 2017 (وام) - انتہا پسندی، دہشت گردی  کے خلاف لڑنے اور اس کی فنڈزکے ذرائع کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، یہ بات سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ماسکو میں کرملین پیلس میں روسی صدر ولادیمرپوٹن کے ساتھ بات چیت میں کہی۔

 

شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ہی اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے مرکز کےقیام کی بات کی ہے، اور  اس مقصد کے لئے 110 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا.

 

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ریاض میں انتہاپسندی کے خلاف عالمی مرکز قائم کرنے کے علاوہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے 41 اسلامی ریاستوں سمیت ایک اسلامی فوجی اتحاد بھی قائم کیا ہے۔

 

خادم الحرمین الشریفین نے کہا کہ بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر دونوں ممالک کے نظریات ایک جیسے ہیں۔

 

یمن کے حوالے سے شاہ سلمان نے کہا کہ "ہم خلیج تعاون کونسل کے اقدامات، اس کے ایگزیکٹو طریقہ کار، یمنی قومی ڈائیلاگ کے نتائج اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کی روشنی میں یمن کے بحران کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ اس طریقہ کار سے یمن  اور اس کا اتحاد برقراررہے گا اور ملک میں سلامتی اور استحکام آئےگا۔"


http://wam.ae/en/details/1395302636697