Thu 05-10-2017 07:12 AM

روسی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےعلاقائی صورتحال پربات چیت

ماسکو، 5 اکتوبر، 2017 (وام) - روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے سعودی ہم منصب عادل بن أحمد الجبير سے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے دورہ روس کے موقع پر ہوئی۔

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور ان کے فروغ پر بات چیت کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔