Wed 04-10-2017 15:14 PM

برطانیہ متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، برطانوی سفیر

ابوظہبی، 4 اکتوبر، 2017 (وام) - متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کے سفیر فيليب فا رهامنے کہا ہے کہ برطانیہ  اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک گہرا،  مضبوط اور متحرک تاریخی تعلق ہے جس کی خصوصیت جدت اور تخلیقی صلاحیتوں میں پنہاں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 120,000 سے زیادہ برطانوی باشندے متحدہ عرب امارات میں رہتے اور کام کرتے ہیں اور خود کو محفوظ  سمجھتے ہیں ۔ اسی طرح ہر سال تقریبا  دس لاکھ برطانوی سیاحوں امارات آتے ہیں۔

 

امارات نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں برطانوی سفیر نے کہا کہ برطانیہ متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑا غیر ملکی براہ راست سرمایہ کارہے، اس وقت 6,000 برطانوی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں ۔

 

انہوں نے برطانیہ میں خاص طور پر ہوا کے ذریعہ بجلی پیدا کرنے کے شعبہ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے  سرمایہ کاری پر بھی روشنی ڈالی اورکہا کہ مستقبل قریب میں اس شعبہ میں نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

 

 

http://wam.ae/en/details/1395302636252