Thu 05-10-2017 13:09 PM

اردن اور متحدہ عر ب امارات کی نوجوانوں کے امور کے شعبہ میں تعاون پر بات چیت

عمان، 5 اکتوبر، 2017 (وام) - اردن کے نوجوانوں کے امور کے وزیرحديثة جمال حديثة الخريشة نے اردن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر مطر سيف الشامسي سے ملاقات کی ہے۔ 

 

ملاقات کے دوران فریقین نے اردن اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ  تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نوجوانوں کے امور کےشعبہ  میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور نوجوانوں کو انتہا پسند نظریات سے دور رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا.

 

لخريشة نے اماراتی سفیر کو ان کی وزارت کی جانب سے نو جوانوں کی بہتری کے حوالے سے  شروع کئے جانے والے اہم پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا جن کا مقصد نوجوانوں کے رویوں کی دیکھ بھال اور ان کی ذہنی نشوونما کرنا ہے تاکہ ان کی رضاکارانہ اقدار اور تخلیقی صلاحیتوں کوفروغ دیا جاسکے۔ الشامسي نے متحدہ عرب امارات اور اردن کے درمیان  ممتاز تعلقات کی تعریف کی. انہوں نے متحدہ عرب امارات کے اداروں کی جانب سے اماراتی یوتھ کو اردن میں نوجوانوں سے متعلق ہونے والی تمام سرگرمیوں اور پرگراموں میں شریک کرنے کے ملکی عزم کو دہرایا۔