Thu 05-10-2017 10:49 AM

امارات گروپ سیکورٹی کی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے برطانیہ کے ساتھ تعاون پر بات چیت

دبئی، 4 اکتوبر 2017 (وام) - امارات گروپ سیکورٹی جو کہ امارات گروپ کا حصہ ہے، نے برطانوی حکومت کے ساتھ ملکرانسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی وضع کی ہے جو ہوائی جہاز میں منشیات کی اسمگلنگ اور چوری سمیت دیگر قسم کے جرائم کے خلاف استعمال کی جائے گی۔

 

ای لرننگ کا یہ کورس رواں مہینے میں امارات کیبن کے عملہ اور ہوائی اڈے کے میدان کے سٹاف کے لئے داخلی تربیتی ضروریات کے حصہ  کے طور پر شروع کیا جائے گا۔

 

اس کورس کو آسٹریلیا کی ایڈیتھ کاؤن یونیورسٹی کے اشتراک کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ اور اسے ایوی ایشن سیکورٹی پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا.


لنک