Thu 05-10-2017 10:48 AM

سعودی عرب میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک قطری سمیت 22 افراد گرفتار

ریاض، 4 اکتوبر 2017 (وام) - سعودی عرب میں معلومات سے متعلق فوجداری قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک قطری شہری سمیت 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ حراست میں لئے گئے باقی تمام افراد سعودی شہری ہیں۔

 

سعودی ریاستی سیکورٹی دفتر کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ انفارمیشن آف کرائمز کے قانون کے تحت، حکام نے سماجی رابطوں کی سائٹس پر ایک ویڈیو کلپ کی گردش کی نگرانی کی جو ان امور کے بارے میں عوامی جذبات کو ابھار رہی تھی جو فی الوقت زیر غور ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں لوگوں کو غیرقانونی سرگرمیوں پر اکسایا جا رہاتھا۔

 

سعودی پریس ایجنسی نے حکام کے حوالہ سے بتایا ہے کہ اس ویڈیو کلپ  کے پیچھے موجود لوگوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے. ان افراد کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔


http://wam.ae/en/details/1395302636505