Wed 04-10-2017 17:14 PM

متحدہ عرب امارات کی سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے اجلاسوں میں شرکت

جینیوا، 4 اکتوبر، 2017 (وام) - متحدہ عرب امارات نے ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے اجلاسوں میں شرکت کی ہے یہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں گیارہ نومبر تک جاری رہیں گے۔  

 

ان اجلاسوں میں تنظیم کی جنرل اسمبلی، رابطہ کمیٹی، اور 191 ممبر ممالک کے اجلاس اور ملاقاتیں شامل ہیں.

 

اماراتی وفد کی سربراہی وزارت معیشت میں اقتصادی امور کے انڈر سیکرٹری محمد أحمد بن عبد العزيز الشحي کررہے ہیں ۔ وفد کے دیگر اراکین میں عالمی تجارتی تنظیم میں اماراتی دفتر کے ڈائریکٹر عبد السلام العلي، صنعتی پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرخلفان أحمد السويدي اور وزارت میں ٹریڈ مارکس ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر فاطمة خلف الحوسني شامل ہیں۔

 

اس موقع پر اماراتی وفد کے سربراہ نے دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے  بارے میں آگاہی پھیلانے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پراس کے طریقوں کو عام کرنے کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے مثبت کردار کے بارے میں بتایا۔