Wed 04-10-2017 16:08 PM

برطانیہ ایکسپو 2020 سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے، رکن پارلیمنٹ ليام فوكس

دبئی، 4 اکتوبر، 2017 (وام) -- برطانیہ کے بین الاقوامی تجارت کے وزیر ليام فوكس نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اپنا پویلین ایکسپو 2020 دبئی کے" موقع" کے نام سے موسوم ڈسٹرکٹ میں قائم کرنا چاہتا ہے۔

 

ایکسپو 2020 دبئی کی اعلیٰ کمیٹی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے آج دبئی میں اپنے دفتر میں ڈاکٹر فوکس کا خیر مقدم کیا۔

 

برطانوی وزیر کو ایکسپو 2020 دبئی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، اوراس نمائش کے"ڈسٹرکٹ2020" کے منصوبہ کے بارے میں بھی بتایا جس کا اعلان گزشتہ ماہ سٹی سکیپ گلوبل 2017 کے موقع پر کیا گیا تھا۔

 

ڈاکٹر فوکس نے ایکسپو 2020 دبئی کے لئے برطانیہ کی جانب سے مکمل معاونت کا اعادہ کیا اور اس نمائش میں شرکت کا سرکاری خط حوالہ کیا۔

 

بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور دبئی ایکسپو 2020 بیوروکی ڈائریکٹر جنرل ريم الهاشمي بھی اس موقع پر موجود تھیں۔