• الإمارات و كوستاريكا توقعان اتفاقيتين بشأن حماية وتشجيع  الاستثمار وتجنب الازدواج الضريبي. 3
  • الإمارات و كوستاريكا توقعان اتفاقيتين بشأن حماية وتشجيع  الاستثمار وتجنب الازدواج الضريبي. 2
  • الإمارات و كوستاريكا توقعان اتفاقيتين بشأن حماية وتشجيع  الاستثمار وتجنب الازدواج الضريبي. 1

Tue 03-10-2017 11:52 AM

متحدہ عرب امارات اور کوسٹا ریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور دہرے ٹیکسوں سے بچاو کے دو معاہدوں پر دستخط

سان جوز، 3 اکتوبر، 2017 (وام) - متحدہ عرب امارات اور کوسٹا ریکا نے سرمایہ کاری کے فروغ  اور دہرے ٹیکسوں سے بچاو کے  دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

 

ان معاہدوں پر دستخط کوسٹا ریکا کے وزیر خارجہ مانويل غونزاليس سانزاور اقتصادی اور تجارتی امور کے بارے میں  خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے معاون وزیر محمد شرف الهاشمي کے درمیان ایک ملاقات کے دوران کئے گئے۔

 

سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدہ پر دستخط سنز اور الهاشمي نےکئے، جبکہ کوسٹا ریکا کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت الیگزینڈر مورا نے دہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدہ پر دستخط کئے۔  اس موقع پر دونوں ملکوں کے سئینر حکام بھی موجود تھے۔