Tue 03-10-2017 11:47 AM

ابو ظہبی اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے علاوہ تجارت کی مالیت 2017 کے پہلے سات مہینوں میں 9.5 ارب درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی، 3 اکتوبر، 2017 (وام) - ابو ظہبی اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے علاوہ دیگر اشیا کی تجارت کی مالیت موجودہ سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 9.5 ارب درہم تک پہنچ گئی.

 

ابو ظہبی کے شماریاتی مرکز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یہ رقم امسال جنوری سے جولائی تک کی ابوظہبی کے مجموعی بین الاقوامی غیر تیل تجارتی حجم 96.2 ارب درہم کا تقریبا 10 فیصد ہے.

 

اقتصادی ماہرین نے زور دیا کہ ابو ظہبی اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں مسلسل اضافہ مختلف سطحوں پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کوظاہر کرتا ہے، جس میں کاروباری تعاون بھی شامل ہے. ان ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ان تجارتی تعلقات میں آنے والے دنوں میں مزید ترقی اور اضافہ کے امکانات ہیں.