Tue 03-10-2017 11:43 AM

15 سالوں میں جاپان کے لئے امارات ائیر لائن کی سروس سے تقریبا 4 ملین مسافروں نے سفر کیا

دبئی، 3 اکتوبر، 2017 (وام) - دبئی میں قائم دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی، امارات، کی جاپان کے تین بڑے شہروں کے لئے روزانہ فضائی سروس کے دوران گزشتہ پندراں برسوں میں 3.9 ملین سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔

 

"امارات" اکتوبر 2002 میں جاپان اور خلیج کے علاقے کو نان سٹاپ پروازیں کے ساتھ منسلک کرنےوالی اس وقت پہلی ایئر لائن کمپنی بن گئی جب اس نے اوساکا کے لئے ہفتہ  میں چار مرتبہ اپنی سروس متعارف کا آغاز کیا.

 

امارات  نے2002 میں جب دبئی اور ٹوکیو (ناريتا وهانيدا) کے لئے اپنی سروس کا آغاز کیا تو پہلے سال تقریبا 66 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ اب یہ تعداد  2016 میں تقریبا 530,000 ہو گئی ہے.

 

یہ کامیابی امارات ائیر لائن کی جاپانی منڈیوں کو جدید مصنوعات اور موزوں خدمات کی فراہمی کے اس کے عزم کا نتیجہ ہے۔


http://wam.ae/en/details/1395302636216