Tue 03-10-2017 14:00 PM

محمد بن راشد کی روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے فوری امداد کی فراہمی کا حکم

دبئی، 3 اکتوبر، 2017 (وام) - نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے میانمر میں تنازعہ کے متاثرہ روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے اہم امدادی سامان کی ترسیل کے لئے فضائی پل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

یہ ایئر پل اقوام متحدہ اورغیر سرکاری تنظیموں کی ہنگامی کوششوں میں مدد کے لئے دبئی کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی امدادی  پرواز گزشتہ روز روانہ ہوئی۔ اضافی امدادی پروازیں 11، 13 اور15 اکتوبرکو روانہ ہوں گی۔ اب تک 270 میٹرک ٹن امدادی سامان  بنگلہ دیش پہنچایا جاچکا ہے۔

 

شیخ محمد نے امدادی کارروائیوں میں مدد دینے کے لئے اپنا  نجی طیارہ  747 استعمال کرنے کی بھی اجازت  دے دی ہے ،انہوں نےضرورت پڑنے پر  سی 130 اور 757  کے اضافی طیارے استعمال کرنے کی بھی منظوری  دی ہے۔

 

http://wam.ae/en/details/1395302636063