Tue 03-10-2017 11:23 AM

محمد بن زاید سے ایشیائی ڈرائیور کی زندگی بچانے والی بہادر اماراتی خاتون کی ملاقات

ابوظہبی، 2 اکتوبر، 2017 (وام) - ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے آج قصر البحرمیں اماراتی خاتون جواهر سيف  الكميطي نے ملاقات کی.

 

 الكميطي نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایشیائی ڈرائیور کی زندگی کو اس وقت بچایا. جب اس کی گاڑی حادثہ کے باعث آگ کے شعلوں میں گھر گئی تھی۔

 

شیخ محمد نے الكميطي کی بہادری کی تعریف کی اور ان کے اس عمل پر فخر کا اظہار کیا۔. انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل زاید کے بچوں کے لئے غیر معمولی نہیں ہے، جن کی تعلیم و تربیت مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی تعلیمات کی روشنی میں ہوئی ہے۔ اوراب اس کام کا بیڑہ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے اٹھایاہے۔



http://wam.ae/en/details/1395302635932


لنک