Tue 03-10-2017 11:19 AM

محمد بن زاید سے عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات

ابوظہبی، 2 اکتوبر، 2017 (وام) - ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے پیر کو عراق کے وزیر خارجہ إبراهيم الجعفري نے اپنے سرکاری وفد کے ہمراہ قصر البحر میں ملاقات کی۔

 

شیخ محمد نے عراقی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور متحدہ عرب امارات اور عراق کے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

 

انہوں نے عراقی اور عرب خطہ  کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی، اور انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نمٹے کے لئے موجودہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا.

 

انہوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے عرب ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا.


http://wam.ae/en/details/1395302635928