Mon 02-10-2017 13:53 PM

متحدہ عرب امارات کی لاس ویگس میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

ابوظہبی، 2 اکتوبر، 2017 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے آج لاس ویگس میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی مذمت کی ہے، جس میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور 400 زخمی ہوگئے۔
 
خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی  وزارت کے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے  واقعہ کی  پر مذمت کی ہے اور مختلف صورتوں  میں دہشت گردی اور تشدد کے خلاف عرب امارات کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔ وزارت نے اس حملے کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس  کا اظہار کیا ۔
 
 
  بیان میں تشدد کے خاتمے اور دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا  گیا کہ  وہ متحد ہو کر اس ناسور کا خاتمہ  کریں ،جس کی وجہ سے  عالمی سلامتی اور استحکام کوخطرہ ہے۔
 
وزارت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے  امریکی حکومت اور عوام  کے ساتھ تعزیت کی اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی  کی دعا کی۔
 

لنک