Mon 02-10-2017 10:32 AM

متحدہ عرب امارات نومبر میں تیل کی پیداوار میں یومیہ 139,000 بیرل کی کمی کرے گا، وزیرتوانائی

ابوظہبی، یکم اکتوبر، 2017 (وام) - توانائی کے وزیرسهيل بن محمد فرج فارس المزروعي نے اعلان کیا ہے کہ ابو ظہبی کی قومی تیل کمپنی،أدنوك، نومبر میں تیل کی پیداوار کو کم کرے گی، تاکہ پٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی عالمی تنظیم (اوپیک ) کے فیصلہ کی روشنی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 139,000 بیرل کمی  کے وعدہ  کو پورا کیا جاسکے۔

 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی پیداوارمیں کمی کے فیصلہ کے مطابق خالص گریڈ الموربان  تیل کی پیداوار میں 15 فی صد کمی،  داس خام تیل کی پیداوارمیں 10 فیصد اور اپرزاكوم کی پیداوار میں 5 فی صد کمی شامل ہے۔


لنک