• لبنى القاسمي  الإمارات قامت على أساس الاحترام المتبادل مع جميع  الجنسيات والأديان والثقافات /2/
  • لبنى القاسمي  الإمارات قامت على أساس الاحترام المتبادل مع جميع  الجنسيات والأديان والثقافات /1/

Sun 01-10-2017 14:46 PM

لبنیٰ القاسمی: متحدہ عرب امارات میں تمام قومیتوں، مذاہب اور ثقافتوں کو باہمی احترام حاصل ہے۔

دبئی، 1 اکتوبر، 2017 (ویم) وزیر مملکت برائے رواداری  شیخہ لبنیٰ بنت خالد القاسمی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تمام قومیتوں، مذاہب اور ثقافتوں کو باہمی احترام حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بیان دبئی میں كنيسة المسيح جبل علی  میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر دیا۔ 

انہوں نے  کہا کہ متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان اور ریاست کے دیگر بانی متحدہ عرب امارات کو عطاء، پیار ومحبت، وفاداری اور رواداری کا گہوارہ  بنانے کے خواہاں تھے۔  اور اماراتی عوام نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان، نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور  متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاید آل نھیان اور امارات کے حکمرانوں  کے دانشمندانہ احکامات کی روشنی  ان روایات کو  ابھی تک زندہ رکھا ہے۔

 

http://wam.ae/en/details/1395302635635