• انطلاق حملة الشيخة فاطمة الإنسانية لعلاج المرأة والطفل في السودان 2
  • انطلاق حملة الشيخة فاطمة الإنسانية لعلاج المرأة والطفل في السودان 1
تصویر ویڈیوز

Sat 30-09-2017 12:53 PM

سوڈان میں خواتین اور بچوں کے علاج و معالجہ کے لئے شيخہ فاطمہ مہم کا آغاز

خرطوم،  30 ستمبر، 2017 (وام) --  سوڈان میں  خواتین اور بچوں کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شیخہ فاطمہ عالمی انسانی ہمدردی کی مہم " طبی علاج کی فراہمی" شروع کر دی گئی ہے جس کا عنوان ہے " ہم سب ہماری اماں فاطمہ ہیں"۔

فاطمہ بنت مبارک رضاکارانہ پروگرام کے حصہ  کے طور پر شروع کی گئی اس  مہم  میں اماراتی اور سوڈانی نوجوان ڈاکٹروں پر مشتمل  ٹیمیں  خواتین اور بچوں کو بہترین تشخیص اور علاج و معالجہ کی خدمات فراہم کریں گی۔

مہم کا مقصد رضاکارانہ فریم ورک اور انسانی ہمدردی  کے تحت، رنگ، نسل یا مذہب کی تمیز کے  بغیر خواتین اور بچوں کو صحت کی بہتر ین سہولتیں  فراہم کرنا ہے  اور یہ  اقدام صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے " عام الخیر" پروگرام  پر عملدرآمد کے تحت اٹھایا گیا ہے۔