• في أول ظهور له في كأس الأمم ..فريق فرسان الإمارات يفوز بكأس تحدي  لونجين 2017 . 3
  • في أول ظهور له في كأس الأمم ..فريق فرسان الإمارات يفوز بكأس تحدي  لونجين 2017 . 2
  • في أول ظهور له في كأس الأمم ..فريق فرسان الإمارات يفوز بكأس تحدي  لونجين 2017 . 1

Sat 30-09-2017 10:27 AM

متحدہ عرب امارات نے لونجين ایف ای ایل نیشنل چیلنج کپ جیت لیا

بارسلونا، 30 ستمبر، 2017 (وام) -  متحدہ عرب امارات کے گھڑ سواروں نے پہلے مرتبہ شرکت کرتے ہوئے بارسلونا رائل پولو کلب میں ہونے والامعروف لونجين ایف ای ایل نیشنل چیلنج کپ جیت لیا۔

 

یہ کامیابی دنیا بھر میں ان کھلاڑیوں کے بہترین لمحات میں سے ایک کے طور پر تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی جائے گی۔  متحدہ عرب امارات کے گھڑ سواروں نے برازیل، برطانیہ، آئرلینڈ اور اسپین سے ممتاز ٹیموں کو شکست دی.

 

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امارات گھڑ سوارفیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ڈاکٹر أحمد الريسي نے  کہا کہ یہ نتیجہ متحدہ عرب امارات کی گھڑ سواری سے متعلق کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے.