• تصل إلى شعوب 100 دولة  وام تبث خدماتها الإخبارية بـ 8 لغات  لإيصال رسالة الإمارات إلى العالم /1/ /Medium/
  • تصل إلى شعوب 100 دولة  وام تبث خدماتها الإخبارية بـ 8 لغات  لإيصال رسالة الإمارات إلى العالم /3/ /Medium/
  • تصل إلى شعوب 100 دولة  وام تبث خدماتها الإخبارية بـ 8 لغات  لإيصال رسالة الإمارات إلى العالم /2/ /Medium/
  • تصل إلى شعوب 100 دولة  وام تبث خدماتها الإخبارية بـ 8 لغات  لإيصال رسالة الإمارات إلى العالم /7/ /Medium/
  • تصل إلى شعوب 100 دولة  وام تبث خدماتها الإخبارية بـ 8 لغات  لإيصال رسالة الإمارات إلى العالم /6/ /Medium/
تصویر ویڈیوز

Mon 25-09-2017 16:52 PM

امارات نیوز ایجنسی نے عربی اور انگریزی کے علاوہ چھ غیر ملکی زبانوں میں اپنی ویب سروس کا آغاز کر دیا‎

بوظہبی، 25 ستمبر، 2017 (وام) -- امارات نیوز ایجنسی (وام) نے عربی اور انگریزی  کے علاوہ   دیگر چھ غیر ملکی زبانوں میں اپنی  ویب سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ 

ایجنسی کے ویب پیج پر شروع کی جانے والی اس نیوز سروس کا مقصد  عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات کےمثبت امیج  کو مزید مضبوط بنانا، اورمختلف  شعبوں میں  اس کی کامیابوں  کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس سروس کے ذریعہ  ملک کا   معتدل اور رواداری کا پیغام دنیا کی سب سے زیادہ مقبول زبانوں میں خبروں اور اس کے بارے میں 

 معلومات کی صورت میں پیش کیا  جائے گا۔ 

وام کی جانب سے اپنی سروس کو اپ گریڈ  کرنا  ، نیشنل میڈیا کونسل  کی ان  کوششوں  کا حصہ ہے، جن کا مقصد لوگوں کو مشغول کرنا ،  اور ایک وسیع جغرافیائی حدود اربع  میں میڈیا کوریج فراہم کرنا ہے۔ جن چھ غیر ملکی زبانوں میں یہ سروس دی جا رہی ہے ان میں فرانسیسی، چینی، روسی، پرتگالی، ہسپانوی اور اردو شامل ہیں۔  

http://wam.ae/en/details/1395302634477