• انطلاق فعاليات
  • انطلاق فعاليات
  • انطلاق فعاليات
  • انطلاق فعاليات
تصویر ویڈیوز

Tue 26-09-2017 16:39 PM

ابوظہبی میں امارتی خواتین کے مستقبل کے بارے میں کانفرنس

ابوظہبی ،  26 ستمبر، 2017 (وام) - "بصیرت اور امنگ" کے موضوع پر اماراتی خواتین کے مستقبل کے حوالے سے کانفرنس آج ابوظہبی میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کا اہتمام ليوان کلچر اور آرٹس نے کیا تھا اوراس میں شیخ محمد بن خلیفہ بن محمد بن خالد آلنھیان نے شرکت کی۔

 

یہ کانفرنس  مسلسل دوسرے سال لیوان کلچر اور آرٹس کی صدر سلامة بنت طحنون بن محمد آل نهيان کی سرپرستی میں ابوظہبی پولیس کی جنرل کمانڈر کی امان سروس  کے تعاون  سے منعقد کی گئی۔

 

افتتاحی تقریب میں کئی وزراء، سینئر حکام، سفارتکاروں، تاجروں اورجامعات کی طالبات نے شرکت کی.

 

تقریب کے دوران شیخ محمد بن خالد آل نھیان ثقافتی مرکز کی سربراہ شيخہ شما بنت محمد بن خالد آل نهيان سمیت کئی قابل ذکر افراد جنہوں نے خواتین کی ترقی میں حصہ لیا، ان کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ان میں ڈاکٹر هاجر الحوسني؛ ڈاکٹر ليلى العوضي. ڈاکٹرعائشة السلامي، دينا بيل جفلح، اورباهية خميس مبارك المرزوقي شامل تھیں.

 

http://wam.ae/en/details/1395302634761