• محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 1
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 2
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 3
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 4
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 5
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 6
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 7
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 8
  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يشهدان الاجتماعات السنوية لحكومة الامارات 9
تصویر ویڈیوز

Tue 26-09-2017 18:27 PM

محمد بن راشد اور محمد بن زاید کی زیر صدارت متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سالانہ اجلاس شروع

ابوظہبی، 26 ستمبر، 2017 (وام) -- نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران،عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی صدارت میں منگل کو ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سالانہ اجلاسوں کی کارروائی باضابطہ شروع ہوئی۔    

ان اجلاسوں میں امارات کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے ارکین سمیت 400 سے زائد اہم حکومتی اہلکار شرکت کر رہے ہیں ۔ دو روزہ سالانہ اجلاس میں دو اہم قومی ترقیاتی منصوبوں، متحدہ عرب امارات کے وژن 2021 اور متحدہ عرب امارات کے صد سالہ 2071 کا جائزہ لیا جائے گا۔

پہلے روز پانچ طویل مدتی حکمت عملیوں اور 30 سے زائد وفاقی اور مقامی شعبوں میں 120 قومی پرگراموں کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آنے والے تین سالوں میں متحدہ عرب امارات کے مقاصد پر بحث کی جائے گی۔

http://wam.ae/en/details/1395302634754