• uae delegation takes part in iaea general conference1
  • uae delegation takes part in iaea general conference

Wed 20-09-2017 15:13 PM

متحدہ عرب امارات کی ویانا، آسٹریا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں شرکت

ویانا، 20 ستمبر، 2017 (وام) – متحدہ عرب امارات  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  (آئی اےای اے ) کی جنرل کانفرس میں شرکت  کر رہا ہے، یہ سالانہ  اجلاس جو ایجنسی کے ویانا میں موجود صدر دفتر میں  ہورہا ہے ،ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔

 

متحدہ عرب امارات کا وفد جس کی قیادت آئی اےای اے کے لئے امارات کے مستقل نمائندہ اور آسٹریلیا کے لئے سفیرحمد الكعبي کر رہے ہیں، میں ایٹمی صنعت کے مختلف قومی مراکز جیسے جوہری قواعد و ضوابط کے لئے متحدہ عرب امارات کی  وفاقی اتھارٹی، امارات کی جوہری توانائیکی کارپوریشن  اور نوہ کمپنی کے نمائدے شامل ہیں۔

 

جنرل کانفرنس آئی اے ای اے کا سب سے اعلی پالیسی سازادارہ ہے. یہ ایجنسی کے تمام رکن ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے. جنرل کانفرنس، عام طور پر ستمبر میں بلائی جاتی ہے اور یہ ایجنسی کے پروگرام اور بجٹ پرغور اور اسے منظور کرنے ،اور بورڈ آف گورنرز ، ڈائریکٹر جنرل اور ممبر ریاستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے معاملات پر فیصلہ کرتی ہے۔

 

http://wam.ae/en/details/1395302633596


لنک