Wed 13-09-2017 14:45 PM

متحدہ عرب امارات کے سیاحت اور سفر کے اخراجات 2020ء تک 56 ارب ڈالر سے زائد ہونے کی پیشن گوئی: رپورٹ

دبئی، 13 ستمبر، 2017 (وام) - اگلے پانچ سالوں میں متحدہ عرب امارات کے سفر اور سیاحت کے شعبے میں اخراجات میں تواتر سے اضافہ ہونے کی توقع ہے اورمارکیٹ میں نئے عظیم الشان منصوبےآنے کی وجہ سے سال 2022 تک یہ اخراجات 56 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، یہ پیشن گوئی دبئی کے تجارت اور صنعت کے ایوان کی طرف سے کئے گئے حالیہ تجزیہ میں کی گئی ہے۔

یہ تجزیہ بزنس مانیٹر انٹرنیشنل، بی ایم آئی، اور ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل، ڈبلیو ٹی ٹی سی، کے نئے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اس شعبے میں مجموعی اخراجات 2017 میں سالہا سال کی نسبت سے 4.5 فیصد سے بڑھ کر 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔  

 

 

 

http://wam.ae/en/details/1395302632167