Wed 23-08-2017 11:24 AM

محمد بن راشد نے دبئی فوڈ پارک کا تفصیلی منصوبہ جاری کر دیا

دبئی، 23 اگست، 2017 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی فوڈ پارک کا تفصیلی منصوبہ  جاری کیا ہے۔ یہ پارک دبئی کے ہول سیل سٹی میں تعمیر کیا جائے گا۔

 

1.5 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جانے والا یہ فوڈ پارک، مشرق وسطیٰ میں غذائی شعبہ کے لئے مخصوص پہلا پارک  ہو گا۔

 

 یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب متحدہ عرب امارات کی مجموعی ملکی پیداوار میں خوراک کے شعبہ میں تجارت کا حصہ 11 فیصد ہے۔ اور خیال ہے کہ خوارک کی صنعت 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 2030 تک 6.3 ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔

   

http://wam.ae/en/details/1395302628792